سٹی42: اٹلی میں برقع پر پابندی کی تیاری ہو رہی ہے، پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جا رہا ہے جس سے مسلم کمیونٹی میں لڑکیوں کے کنوارہ ہونے کی میڈیکل جانچ کروانے پر پابندی لگ جائے گی۔
"برادرز آف اٹلی پارٹی" کے رکن پارلیمنٹ گیلیجو بگنامی کے مطابق اس بل کو لانے کا مقصد سبھی طرح کی شورش پسندی کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم اٹلی میں "سب کیلئےایک سماج" بنانا چاہتے ہیں‘‘
اٹلی میں برقع پر پابندی عائد کرنے کے لیے پیش رفت ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں جارجیا میلونی کی حکومت بہت جلدی میں دکھائی دے رہی ہے۔ میلونی کی پارٹی ’برادرز آف اٹلی‘ نے پارلیمنٹ میں اس تعلق سے بل بھی پیش کر دیا ہے۔ صرف برقع پر پابندی کے لیے ہی نہیں، کنوارا پن کی جانچ کرائے جانے پر بھی پابندی لگانے کا راستہ ہموار کیا گیا ہے۔ میلونی حکومت کا کہنا ہے کہ برقع پر پابندی کے لیے بل پیش کرنے کا فیصلہ اٹلی نے معاشرہ میں "اسلامی علیحدگی پسندی" کو ختم کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔
’دی سن‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بل کے نافذ ہوتے ہی اٹلی کے بلیوں بازاروں میں برقع پہننے پر پابندی لگ جائے گی۔ اگر اس کے بعد بھی سکولوں اور دکانوں، دفاتر اور یونیورسٹیوں اور دوسرے عوامی مقامات پر کوئی برقع یا نقاب پہنتا ہے، تو اس پر 3 لاکھ لیرا کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
برادرز آف اٹلی کے رکن پارلیمنٹ گیلیجو بگنامی کے مطابق اس بل کو لانے کا مقصد سبھی طرح کی شورش پسندی کو ختم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم اٹلی میں ایک سماج بنانا چاہتے ہیں۔ متوازی سماج کا قیام اٹلی میں نہ ہو، یہی ہماری کوشش ہے۔‘‘
’برادرز آف اٹلی‘ پارٹی کی ہی ایک رکن پارلیمنٹ اینڈریا ڈیلوماسٹرو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فرانس سے ہم نے ترغیب حاصل کی ہے۔ سبھی لوگ یہاں ایک جیسے رہیں گے۔
انہوں نے کہا، مذہبی آزادی ضروری ہے، لیکن اطالوی ریاستوں کے اصول کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘ بل پیش کرنے والی سارا کیلونی کا کہنا ہے کہ ’’شریعہ قانون کو اطالوی قانون سے اوپر نہیں رکھا جا سکتا۔ مذہبی آزادی عوامی مقامات کے لیے نہیں ہے۔ آپ عوامی مقامات پر اٹلی کے قانون کو مانیے۔‘‘
اس درمیان کنوارہ پن کی جانچ کا معاملہ بھی سرخیوں میں ہے۔ اٹلی میں کچھ سالوں سے یہ معاملہ اٹھ رہا ہے۔ اٹلی میں کنوارہ پن کا ٹیسٹ کرانا مسلم لڑکیوں میں شادی سے پہلے ایک چلن بن چکا ہے حالانکہ کہ پاکستان جیسے ممالک میں ایسا کچھ نہیں ہوتا، اس توہین آمیز ٹیسٹ میں "2 فنگر ٹیسٹ" کرایا جاتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت اسے جرم مانتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اٹلی کی جارجیا میلونی حکومت نے کنوارہ پن کے ٹیسٹ کو ممنوع قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔