ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بنوں میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ 

ڈی آئی جی سجاد خان نے آپریشن کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ راشدین عرف ملنگ یار بھی جہنم واصل ہوا، جو چار سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت خالد عثمان کے نام سے ہوئی ہے، لاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، 6 میگزین، 23 راؤنڈز، دو دستی بم، دو موبائل فونز اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دو کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد پولیس پر حملوں میں بھی مطلوب تھے، مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔