ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فزیکل ڈاکومنٹس جمع کرانےکی روایت ختم,ٹیکس دہندگان کی ڈی رجسٹریشن آن لائن طریقہ کار سے ممکن

 فزیکل ڈاکومنٹس جمع کرانےکی روایت ختم,ٹیکس دہندگان کی ڈی رجسٹریشن آن لائن طریقہ کار سے ممکن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:فزیکل ڈاکومنٹس جمع کرانےکی روایت ختم، تمام عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا,ٹیکس دہندگان کی ڈی رجسٹریشن اب صرف آن لائن طریقہ کار سے ممکن ہوگی.

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن 21 کے تحت عملدرآمدکرنالازمی قرار دے دیا،کمشنران لینڈریونیوکےدائرہ اختیارمیں ٹیکس دہندگان کوکمپیوٹرائزڈدرخواست دیناہوگی،دستی درخواستوں پرکارروائی نہیں کی جائے گی، ایف بی آرنےواضح ہدایات جاری کر دی،اب تک جمع شدہ تمام زیرِالتوادستی درخواستیں بھی کمپیوٹرائزڈسسٹم کےذریعےپراسیس کی جائیں گی۔

 ایف بی آر  کے مطابق نیانظام ڈی رجسٹریشن کےعمل کوشفاف ومؤثربنانے کیلئےمتعارف کرایاگیا ہے،سیلزٹیکس رجسٹریشن ختم کروانےکےخواہشمندافرادبراہ راست آن لائن پورٹل کےذریعےاپلائی کرینگے،ڈی رجسٹریشن کا ہر عمل اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے مشروط ہوگا۔

تمام کمشنرز،چیف کمشنرزاورمتعلقہ دفاترکونئےاحکامات پرفوری عملدرآمدکی ہدایت جاری کر دیں۔