ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے شیڈول کا اعلان

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر کے طلباء کے لیے اہم خبر، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز (PBCC) نے اس تاریخ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز  بشمول فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، ڈی جی خان اور بہاولپور  ایک ہی دن انٹر پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صرف لاہور بورڈ سے 2لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی تھی۔ طلباء اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کر سکیں گے۔

نتائج کا اعلان مقررہ دن دوپہر 10 بجے متوقع ہے۔