جنید ریاض:نرسری تا 12ویں جماعت کی مختلف کتابوں کےنصاب میں غلطیاں، کتابوں کے ری ویو کے لئےبنائی گئی کمیٹیوں کو 5،5لاکھ روپےدینےپرغور۔
ری ویو کیلئے اردو، انگریزی ،حساب ، فزکس ،کیمسٹری ،بیالوجی اور کمپیوٹرکمیٹیاں بنائی گئیں، پیکٹاکےپانچویں بورڈآف گورنرزکےاجلاس میں ری ویوکمیٹیوں کیلئےفنڈزدینےکافیصلہ کیا گیا۔
تمام ری ویو کمیٹیوں کو الگ سے معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی، اسوقت ری ویوکمیٹیوں کومعاوضوں کی ادائیگی بارے کوئی قانون موجود نہیں۔
قواعدوضوابط کی منظوری کے بعد کتابوں کا ری ویو کرنیوالےکمیٹیوں کیلئےفنڈزجاری ہونگے، فی ری ویو کمیٹی کو 5 لاکھ روپے دیئے جانے کا امکان ہے۔