ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات کے خلاف کارروائیاں: پنجاب میں 615 تجاوزات اور 1633 غیرقانونی بینرز ہٹائے گئے

تجاوزات کے خلاف کارروائیاں: پنجاب میں 615 تجاوزات اور 1633 غیرقانونی بینرز ہٹائے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:پنجاب حکومت کی "ستھرا پنجاب" مہم کے تحت لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے وسیع کارروائیاں جاری ہیں، ایک ہی روزمیں615 تجاوزات اور1633غیرقانونی بینرزہٹا دیئےگئے۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا شہر بنانے کا عزم کیا گیا ہے، تجاوزات ہٹانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی شکایات کے ازالے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی ہدایت پر شہربھر میں گرینڈاینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کیے جا رہے ہیں،میٹروپولیٹن آفیسر رگولیشن کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیمیں مارکیٹوں و سڑکوں پر متحرک ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تجاوزات کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں۔

  ڈی سی لاہور  کا  کہنا تھا کہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی ہر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

 ڈی سی کی ہدایت کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ کی جائے،شہریوں کی شکایات کے ازالے کو اولین ترجیح پر یقینی بنایا جائے۔

  ڈپٹی کمشنر  کا کہنا  تھا کہ لاہور کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا شہر بنانا ہمارا عزم ہے،قانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔