ثمرہ فاطمہ: پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کا پہلا ایکوبوٹ متعارف کروا دیا ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے جدید ایکو بوٹ لانچ کر دیا ہے۔اب پنجاب کے شہری خود اپنے ماحول کے محافظ بنیں گے،ایکو بوٹ شہریوں و محکمہ ماحولیات کےدرمیان براہ راست رابطےکانیاذریعہ قائم کیا جارہا ہے،سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید کی نگرانی میں تیارمنصوبہ مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔
ترجمان ماحولیات کا کہنا تھا کہ شہری صرف ایک میسج پرشہرکی ایئرکوالٹی جان سکیں گے، لاہور،فیصل آباد،ملتان سمیت بڑےشہروں کااےکیوآئی ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔
ترجمان ساجد بشیر کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سےلیس ایکو بوٹ شہریوں سےبات بھی کریگا،میرےشہرکی ہواکیسی ہے؟شہری اب ایکوبوٹ سےپوچھ سکیں گے،جواب بھی ملےگا،ایکوبوٹ ماحولیاتی آگاہی اورصحتمندطرززندگی کی رہنمائی فراہم کریگا،پنجاب حکومت کانیاہدف ٹیکنالوجی کےذریعےصاف،سرسبزاورصحت مند پنجاب ہے۔