ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر سستا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس نے دو حدیں کھو دیں ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1996 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار534 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 65 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

 دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔