اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.72 روپے سے بڑھ کر 277.79 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 پیسے کمی سے 279.59 روپے کا ہوگیا، یورو 56 پیسے کمی سے 305.10 روپے، برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے کمی سے 364.93 روپے پر پہنچ گیا ، جبکہ سعودی ریال 1 پیسےبڑھ کر 74.18 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.06 روپے پر برقرار رہا ۔