عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا معاملہ، سرکاری وکیل سے جواب طلب

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا معاملہ، سرکاری وکیل سے جواب طلب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے جواب طلب کر لیا۔

 لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

 سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے یو ایس بی میں متعلقہ ٹی وی چینلز کا ریکارڈ پیش کردیا، عدالت نے سرکاری وکیل سے متفرق درخواست پر جواب طلب کرلیا۔