لاہور میں طوفانِ بادد و باراں، کئی سڑکوں پر درخت گر گئے

Lahore trees fallen, City42، Thunderstorm
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں پیر کی شب تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر درخت گر گئے، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ پر کیمپس پل کے قریب درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ۔

لکشمی چوک کے قریب سڑک کنارے  درخت گر گیا، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے قریب آواری چوک میں بڑا درخت گرگیا، سی ٹی او لاہور کا درخت کو فوری ہٹانے کا حکم،درخت گرنے کے باعث ٹریفک کو سنگل لین میں چلایا جارہا ہے،

استنبول چوک میں  3 درخت تیز آندھی سےگرگئے ۔ استنبول چوک کے قریب درخت گرنے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑی متاثر ہوئی ۔

سٹی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقامات سے گرے ہوئے درخت اور ٹہنیاں ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ۔