اساتذہ کی کمی؛ کوئی ٹیچر الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائےگا، محسن نقوی کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، کوئی استاد الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائے گا، الیکشن ڈیوٹی پر پوچھے بغیر بھیجا تو کارروائی ہوگی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ باتیں لاہور میں پائلٹ سیکنڈری اسکول وحدت روڈ اور سروسز اسپتال کے دورہ کے دوران بتائیں۔ طلبہ کی شکایات پر انہوں نے اسپیڈو بس میں رعایتی سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، کوئی استاد الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائے گا، الیکشن ڈیوٹی پر پوچھے بغیر بھیجا تو کارروائی ہوگی۔ یہ نہیں ہو سکتا طلبہ بیٹھے رہیں اور اساتذہ الیکشن ڈیوٹیاں کریں۔

پائلٹ سیکنڈری سکول کے دورہ کے دوران نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے طلبہ  کے سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے طلبہ کو آٹو گراف بھی دیئے۔