ٹیکس نہ دینے والوں کی شامت ، حکومت کا بڑا فیصلہ

ٹیکس نہ دینے والوں کی شامت ، حکومت کا بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ،اعلیٰ حکام نے پراپرٹی ٹیکس کے بڑے ڈیفالڑز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور میں کئی کئی سالوں سے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے پراپرٹی ٹیکس کے بڑے ڈیفالڑز کا ریکارڈ طلب کرلیا،سات ارب سے زائد کے نادہندہ پراپرٹی مالکان کی تفصیلات محکمہ ایکسائز کو بھجوادی گئیں، جن میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی50،580 پراپرٹیوں کا ریکارڈ شامل ہے۔ 
لاہور کے 1500  پراپرٹی مالکان میں سے 2 ارب 40 کروڑ سے زائد کے ڈیفالٹرز، فیصل اباد میں اڑھائی ارب جبکہ راولپنڈی میں ایک ارب 80کروڑ کے ڈیفالٹرز کا ریکارڈ محکمہ ایکسائز کو بھجوا دیا گیا۔ محکمہ  ایکسائز کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں ریکوری نہیں ہورہی ان کی وجوہات بتائی جائیں۔ بدھ کے روز تمام ڈائریکٹرز کو ریکارڈ لے کر پہنچنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر