بندر کی کپڑے دھوتے حیرت انگیز ویڈیو منظر عام پر

Viral Video Clever Chimpanzee
کیپشن: Clever Chimpanzee
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کپڑے دھونے کا کام خواتین اور مرد دنوں کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر ایک ایسی حیران کن ویدیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر کو کپڑے دھوتے دیکھا جاسکتا ہے،بندروں کی اقسام میں چمپینزی ذہین ترین بندر ہے جس کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔

تفصیلات کےمطابق بندر انسانوں کی نقل کرنے میں مہارت رکھتا ہے اور ان کو متعدد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہمدرد بھی ہیں اور انسانوں کی طرح اپنے کام بھی کرتے نظرآتے ہیں، انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی جس میں بندروں ہی ایک قسم چمپینزی کو کپڑے دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 انسانوں سے ان کی مشابہت کے علاوہ  چمپینزی بھی انسانی رویے کی نقل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے،ویڈیو میں انسانوں کی طرح دکھائی دینے والا چمپینزی ہاتھوں سے کپڑے دھونے میں مصروف ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو  ایک چڑیا گھر  کی ہے جہاں چمپینزی ’دیسی سٹائل‘ میں کپڑے دھوتا نظر آرہا ہے، چمپینزی پہلے پیلے رنگ کی شرٹ پر صابن لگاتا ہے اور ہاتھ سے اس کو رگڑتا ہے تاکہ اس سے گندگی دور ہوجائے اور بعد میں پانی پھینکتا ہے ۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور بندر کی اس عقلمندی پر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، علاوہ ازیں مزاحیہ انداز میں ایموجیز بھی بناکر کمنٹس سیکشن میں لکھے، ایک صارف نے مذاق کرتے لکھا کہ ؛ مجھے اپنے گھر کی صفائی ستھرائی کے لئے نیا ملازم مل گیا'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer