ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسی این جی سٹیشنز  سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسی این جی سٹیشنز  سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا
کیپشن: Cng station
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہر سمیت پنجاب بھر کے صنعتی سیکٹر اور سی این جی سٹیشنز کو دو روز بعد گیس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا،گیس کی فراہمی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بند کی گئی تھی۔
  تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل نےجمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نان ایکسپورٹ انڈسٹری اور سی این جی سٹیشنز کو گیس بند کر دی تھی، اب اتوار اور سوموار کی درمیانی شب رات بارہ بجے گیس بِحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کی وجہ سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم میں گیس کی قلت پیدا ہوئی جس سے پاور ہاؤسز پر سپلائی کم کی گئی جبکہ بڑے سیکٹرز کو گیس بند کی گئی تھی تاکہ سسٹم کو بچانے کیساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے۔