ٹیچر نے7 سالہ طالبہ کا زبردستی حجاب اتار دیا

Hijab new jersey
کیپشن: Hijab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ، ریاست نیو جرسی میں سکول ٹیچر نے 7 برس کی مسلمان طالبہ کا حجاب زبردستی اتاردیا۔سکول انتظامیہ نے ٹیچر کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں، مسلمان کمیونٹی نے خاتون استاد کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا کے اسکولوں میں اسلاموفوبیا پنپنے لگا۔ نیوجرسی کے ایک سکول میں خاتون ٹیچر نے 7 سالہ مسلمان بچی کا حجاب زبردستی اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلاموفوبیا کا واقعہ نیوجرسی کے علاقے میپل ووڈ میں پیش آیا۔ سیتھ بوئیڈن ایلیمنٹری سکول میں زیر تعلیم ننھی طالبہ کو اپنی ہی ٹیچر کی طرف سے نفرت آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑ گیا، با حجاب ہو کر اسکول جانے والی سات سالہ طالبہ کو تمار حیرمن نامی ٹیچر نے کلاس میں اسکارف اتارنے کا کہا اور طالبہ کی جانب سے انکار پر زبردستی اس کا حجاب اتاردیا۔

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر سکول انتظامیہ اور ٹیچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امریکا کی پہلی باحجاب اولمپک میڈلسٹ ابتہاج محمد نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسے زیادتی قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ ‍ جب ٹیچر نے بچی کو کلاس کے سامنے بےحجاب کیا تو وہ کس صدمہ سے گزری ہوگی؟

سکول انتظامیہ نےواقعہ میں ملوث خاتون استاد تمار حیرمن کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مسلمان کمیونٹی نے حجاب دشمن اور اسلام مخالف، نام نہاد ٹیچر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer