برٹش ائیر ویزکو لاہور کا پروانہ مل گیا

برٹش ائیر ویزکو لاہور کا پروانہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید) اسلام آباد کے بعد برٹش ائیر کو لاہور کا پروانہ بھی مل گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ائیرویز کو لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی، برٹش ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گئی۔

برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، سی اے اے نے  برطانوی ائیرلائن برٹش ائیر کو لاہور کے لیے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی، برٹش ائیرویز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور اور لاہور سے ہیتھرو ائیرپورٹ کیلئے ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کریگی.

سی اے اے کے ڈائیریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹفکیشن جاری کردیا، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، برٹش ائیرویز نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی.

ذرائع کے مطابق سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو چار پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کردی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گا، جبکہ پی آئی اے کے برطانیہ میں آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیرویز کے شیڈول کو ریویو کیا جاسکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer