سٹی42: آٹے اور گندم کی قلت کا معاملہ، وفاق نے پنجاب کو سات لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور منسٹری اف فوڈ سکیورٹی کے زریعے سات لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نے پنجاب کو سات لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور منسٹری اف فوڈ سکیورٹی کے زریعے سات لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی۔
زرائع کے مطابق آٹے کی بڑھتی قلت کے پیش نظر گندم مہنگے داموں امپورٹ کی جا رہی ہے، 18 سو روپے فی ٹن کے حساب سے گندم کی امپورٹ کی جا رہی ہے، حکومت خریداروں کو سبسڈی دے کر مقررہ ریٹ 14 سو فی ٹن کے حساب سے ہی گندم کی فراہمی کرے گی۔
زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے بھی محکمہ خوراک کو گندم کی امپورٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی امپورٹ کے پیش نظر تیاریاں جاری ہیں، محکمہ خوراک کی بار دانہ کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو پنجاب کوٹہ کی گندم کی کھیپ کراچی پہنچنا متوقع ہے، پنجاب کی پہلی کھیپ میں 45 ہزار ٹن گندم کراچی پہنچے گی، محکمہ خوراک کراچی سے پنجاب بھر میں گندم خریداری مراکز پر گندم کی کھیپ پہنچائے گا، محکمہ خوراک نے گندم پنجاب خریداری مراکز پر پہنچانے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے صوبائی وزیر خوراک کو سپیشل کابینہ میٹنگ اگلے ہفتے بلانے کا نوٹ لکھ بھیجا ہے۔