ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے واشنگ لائن ڈیلی ویجز ملازمین تیسرے ماہ بھی تنخواہوں سے محروم

ریلوے واشنگ لائن ڈیلی ویجز ملازمین تیسرے ماہ بھی تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: وزیر ریلوے کے 10 ارب روپے اضافی آمدنی کے کھوکھلے دعوے، دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کے پاس تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں، ریلوے واشنگ لائن ڈیلی ویجز ملازمین تیسرے ماہ بھی تنخواہوں سے محروم، 200 سے زائد ٹی ایل اے ملازمین کو اگست سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے واشنگ لائن ڈیلی ویجز ملازمین تیسرے ماہ بھی تنخواہوں سے محروم ہو گئے، ذرائع کے مطابق 200 سے زائد ٹی ایل اے ملازمین کو اگست سے تنخواہیں نہ مل سکیں، وزیر ریلوے کا 10 ارب روپے اضافی آمدنی کا دعوی دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کے پاس تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں۔

 ریلوے کیرج کے 150 اور ٹرین لائٹنگ اسٹاف کے 50 ملازمین تنخواہوں سے محروم، ملازمین کے سالانہ کنٹریکٹ میں توسیع ہونے ہو جانے کے باوجود تنخواہوں کے وائچر نہ بن سکے، ریلوے حکام کے مطابق ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ورکنگ جاری ہے جسکی وجہ سے تنخواہ میں تاخیر ہوئی، جبکہ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے تنخواہ نہ ملے سے مزدروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

ریلوے انتظامیہ مزدوروں کی تنخواہ فراہم کر کے مشکلات کم کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer