ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف ہومز منصوبہ کا اعلان رواں ہفتہ متوقع

انصاف ہومز منصوبہ کا اعلان رواں ہفتہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: عوام کے لیے اچھی خبر ، بے گھر افراد کے لیے انصاف ہومز سکیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع، منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہاؤسنگ سکیم میں وزیرہاؤسنگ سمیت تمام وزراء کا کوٹہ ختم، فارم نادرا کے ذریعے دیے جانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

تحریک انصاف ذرائع کے مطابق انصاف ہومز ہاؤسنگ سکیم کا رواں ہفتے اعلان متوقع ہے، ہاؤسنگ سکیم کے فارم نادرا آفس سے حاصل کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے، نادرا کے ذریعے درخواستوں کی چھان بین کی جائے گی تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ درخواست گزار پہلے سے تو کوئی گھر نہیں رکھتا، نادرا کے ذریعے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل کیا جائے گا اور سکروٹنی کے بعد درخواستوں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔

ہاؤسنگ سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزیرہاؤسنگ سمیت تمام وزراء کا کوٹہ نہیں رکھا جائے گا۔ وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید کے ترجمان حافظ ذیشان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ منصوبے کی شفافیت کے لیے کابینہ کے کسی بھی وزیر کا کوٹہ نہیں رکھا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں صرف 25 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جن میں سے 12 لاکھ لگثرری فلیٹس ہونگے۔ بیواؤں کو ترجیحی بنیادوں پر گھر دیئے جائیں گے۔