ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی سمگلنگ اورکاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، 5 ملزم گرفتار

انسانی سمگلنگ اورکاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، 5 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائیوں کے دوران انسانی سمگلنگ ،کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ 

چھاپہ مار کاروائیاں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد خُبیب، محمد شفیق،آفتاب الرحمان ،سعید خان اور محمد رضاشامل ہیں، جنہیں مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان سعید خان اور محمد رضا کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں۔ ملزم رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔