ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں عارضی کنکشنز اور میٹریل خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

لیسکو میں عارضی کنکشنز اور میٹریل خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: لیسکو میں تحقیقات کے دوران عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد نیب نے کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر کے معاملات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

نیب نے لیسکو میں عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل خریداری میں ممکنہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے منظور عارضی کنکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے  ،لیسکو سے مجموعی طور پر چارج یونٹس کا ریکارڈ مانگا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نیب نے لیسکو سے 2021 سے 2024 تک کے میٹریل خریداری کے ریکارڈ، 10 لاکھ روپے سے زائد کی خریداری کی دستاویزات، عارضی کنکشنز کی منظوری دینے والی مجاز اتھارٹیز کا ریکارڈ، بڑے صارفین کو یونٹس چارج کرنے کا ریکارڈ اور منظور شدہ لوڈ کی دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

نیب کا مقصد لیسکو کے عارضی کنکشنز پر چارج یونٹس اور میٹریل خریداری میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا مکمل جائزہ لینا ہے۔