جنید ریاض:دور دراز علاقوں میں نوار شریف سکول آف ایمنینس بنانے کا اعلان کردیا گیا۔
اس ضمن میں پنجاب بھر کی 165تحصیلوں میں سکول بنائے جائیں گے،نواز شریف سکول آف ایمنینس بنانے کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی۔
سکول کیلئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 14 نومبر رکھی گئی۔جدید لیبر رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپلائی کرسکیں گے۔
نواز شریف سکول آف ایمنینس میں زیر تعلیم طلباء کو مفت پڑھایا جائیگا،4ہزار روپے ماہانہ فیس پنجاب گورنمنٹ ادا کرے گی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App