ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

 آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روز بروز بڑھتی آلودگی کے پیش نظر شہر کی فضا آلودہ اور مضر صحت قرار دیدی گئی۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی  آلودگی کی  مجموعی شرح 394تک جا پہنچی۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔
ڈی ایچ اے فیز ایٹ 759،پیراگون میں شرح 661 ریکارڈ،ایف سی کالج 611،راوی روڈ میں آلودگی کی شرح 549 ریکارڈ،ٹاؤن شپ 528،ساندہ روڈ میں آلودگی کی شرح 517 ریکارڈ کی  گئی۔
ماہرین نے شہریوں کوآلودہ فضا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔

بڑھتی سموگ کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے اثرات تعلیمی سرگرمیوں پر بھی ہوتے ہیں،بسا اوقات تعلیمی ادارے مختصر مدت کے لئے بند کرنے کی نوبت بھی آ جاتی ہے۔

 خیال رہے کہ  پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آگیا۔ 

 محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر 2025 سے شروع ہونگی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

 پنجاب میں سکولز دوبارہ 13 جنوری کو کھلیں گے۔

 واضح رہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکساں طور پر موسم سرما کی چھٹیوں کے اس شیڈول پر عمل کریں گے