راکھی ساونت مشکل میں پھنس گئیں

راکھی ساونت،شرلین چوپڑہ،شکایت،ہتک عزت،سٹی42
کیپشن: Rakhi sawant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کھی ساونت کے خلاف اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت پر ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شرلین چوپڑا نے29 اکتوبر کو ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کی حفاظت کرنےکا الزام عائد کیاجس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کو بہت برا بھلا کہا۔ 

 شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف مبینہ ہتک عزت کی شکایت درج کروائی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راکھی ساونت اور ان کے وکیل کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354-A (جنسی ہراسانی)، دفعہ500 ( ہتک عزت) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔