ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی کےاہم رہنماکا اچانک مستعفی ہونے کافیصلہ

PPP
کیپشن: PPP
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ  دے دیا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔مصطفیٰ نواز کھرکھر نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہےکہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں۔مصطفیٰ نوازکھوکھر کا استعفی  منظورکرلیا گیا،جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔مصطفیٰ نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔