ٹی 20 ورلڈ کپ؛ چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم سےمتعلق نیا بیان

Chairman PCB on Paki Team
کیپشن: Chairman PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کر دیا کہتے ہیں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے.کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے. چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے، بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار ٹیمپرانٹ کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے.

اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں. بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے. وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں. کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف سے نہیں ڈر رہا اور اسی برانڈ کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer