ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کی پرانی تصاویر سامنے آگئیں

Malala Yousafzai marriage with Asser Malik
کیپشن: Malala & Asser Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز نکاح کر لیا، اس بارے بتاتے انہوں ٹویٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں، ملالہ یوسف زئی اور ان کے شوہر کی کچھ پرانی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں ان کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

 پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی  نے پاکستانی نوجوان عصر ملک سے گزشتہ روز نکاح کیا اور اس خاص دن کی کچھ تصاویر بھی اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تھیں، ملالہ کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جنرل منیجر ہیں۔ملالہ یوسف زئی اور اُن کے شوہر عصر ملک کی ماضی کی چند خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ملالہ اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی جو دوستی میں بدل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عصر ملک نے 2 سال قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا، عصر ملک لمس کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے جبکہ وہ  پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

ملالہ اور اُن کے شوہر عصر ملک کی ماضی کی چند یادگار تصاویر منظرِ عام پر آئیں ہیں۔عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔جولائی میں عاصر ملک نے ٹوئٹر پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer