ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Dollar Rate Increases
کیپشن: Dollar Rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں تاخیر اور سعودی عرب کےمالی پیکچ کی رقم موصول نہ ہونے پر روپیہ دباؤ کا شکارہوگیا۔ایک دن میں انٹربینک میں ڈالرایک روپےتیس پیسے مہنگا ہو کر 172 روپے93 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسےمہنگا ہوکرایک 175 روپے30 پیسےکا ہوگیا۔

ڈالرکو قابو کرنے کی حکومتی کوششیں بارآور نہ ہوسکیں۔آئی ایم ایف سےمذاکرات میں تاخیر اورسعودی مالی پیکیج کی رقم بھی نہ ملی، جس کے بعد روپیہ ایک بار پھردباؤ کا شکارہوگیا۔ روپے کےمقابلےایک امریکی ڈالرایک دن میں ایک روپے23  پیسےمہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 171روپے63پیسے سے بڑھ کر172 روپے93 پیسے پر بند ہوا، تین روز میں انٹربینک میں ڈالر2روپے92پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ تجارتی خسارہ بڑھنے کےساتھ آئی ایم ایف سےمذاکرات میں تاخیر پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ ایف پی سی سی آئی کےصدرناصرحیات مگوں نےکہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے ہرچیز کی قیمت بڑھےگی، حکومت فوری ایکشن لے۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر50 پیسے مہنگاہوکر 175 روپے30 پیسے کا ہوگیا۔یورو 2 روپے 10 پیسے مہنگاہوکر202 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے مہنگا ہوکر 237 روپے کا ہوگیا، اماراتی درہم 55 پیسے مہنگاہوکر 48 روپے 70 پیسے اور سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 46 روپے 45 پیسے کا ہوگیا ہے ۔




Malik Sultan Awan

Content Writer