معروف گلوکارہ نے بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کردی

Bill Gates
کیپشن: Bill Gates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکر و سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کوکویت کی معروف گلوکارہ شمس الاسلمی نے شادی کی پیشکش کردی۔

کچھ روز قبل ٹوئٹر پر ورلڈ نیوز کے پبلشر عیاد المحمود کی جانب سے بل گیٹس کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا جس میں بل گیٹس نے تنبیہ کی تھی کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کا سامنا ہو سکتا ہے، اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنے ہوں گے۔

اداکارہ شمس بندر الاسلمی نے پبلشر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ بل گیٹس ایک ذہین انسان ہیں اور ڈیجیٹل دور کے روشن چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔

گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟‘۔

Sughra Afzal

Content Writer