ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے

بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اظہرعلی ٹیسٹ کی کپتانی سےدستبردار، پی سی بی نےبابراعظم کوٹیسٹ کپتان مقررکردیا۔ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اورون ڈےکےبھی کپتان ہیں۔

بابراعظم پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےبھی  کپتان بن گئے ہیں بطور ٹیسٹ کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزمیں پاکستان کی قیادت کریں گے۔دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ اظہر علی نے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس نئے تقررکی منظوری اظہر علی سے ملاقات کرنے کے بعد دی، ملاقات میں احسان مانی نے بطور کپتان خدمات پر اظہر علی کا شکریہ ادا کیا، چیئرمین پی سی بی نے بابراعظم سے بھی رابطہ کیا انہیں اس تقرر پر مبارکباد پیش کی،چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ اظہر علی کے پاس کرکٹ کا علم بھی ہے،  اظہر علی ایک اسپیشلسٹ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں،  اظہر علی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے،  یقین ہے کہ ان کے تجربے سے ابھی پاکستان بہت فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے مزید کہا کہ کم عمر ی میں ہی بابراعظم میں موجود مستقبل کے کپتان کی نشاندہی کر لی گئی تھی،  ان کی ڈویلپمنٹ کے لئے انہیں گزشتہ برس وائٹ بال کرکٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا،  بابراعظم کی پرفارمنس اور قیادت کی صلاحیتوں کے بنیاد پر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کپتان کے اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔

  بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کپتان بننے پر بہت فخراور خوشی محسوس کر رہا ہوں، یہ اضافی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہوں، اس سے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا، یقین ہے کہ اپنا کام اور بہتر انداز سے کر سکوں گا،  ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer