(شہزاد خان ابدالی)شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ، منگل کے روز سونا 400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔خواتین صارفین اور شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے قیمتیں مسلسل بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز سونا 400 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو ا، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 666 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 98000 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 40 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 1160 روپے میں فروخت ہوئی۔ جیولرز نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صرافہ بازار ویران ہوتے جارہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز سونا 2300 روپے روپے سستا ہوا جس کے بعدخالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12ہزار 800 روپے میں فروخت ہو ااور اسی طرح 2300 روپے کمی کے بعد 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 500 روپے میں فروخت کیا گیا صرافہ بازاروں میں 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 99 ہزار روپے رہی۔