پی ایس ایل میچز،شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئے ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئیں

پی ایس ایل میچز،شوہر کی حوصلہ افزائی کیلئے ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئی ہیں وہ  پی ایس ایل کےدوران میچزمیں اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کریں گی

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ شہرقائد پہنچ گئیں،17مارچ کوکورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل 2020 کو معطل کردیاگیا تھاجسے اب 8 ماہ بعد دوبارہ شروع کیا جارہاہے،قومی ٹیم کے سابق کپتان اورآل رائونڈر شعیب ملک پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔شعیب ملک گزشتہ ماہ ہی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10ہزار رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ دوسری جانب پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیااوراس میں شرکت کےلئے ایک اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گیا ہے،پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کراچی میں14، 15 اور17نومبرکو ہوں گے،

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 اس سال فروری ، مارچ میں منعقد ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ایونٹ 17 مارچ کو  ملتوی کرنا پڑا تھا،شیڈول کے مطابق 14 نومبر کو کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنالے گی۔اسی روز پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کی ٹیم پشاور زلمی کا سامنا کرے گی۔پندرہ نومبر کو کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمنیٹر جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے یہ میچز کووڈ 19 کےپروٹوکول کے تحت کھیلے جائیں گے جہاں تمام کھلاڑی میچ آفیشلز اور دیگر سٹاف کو بائیو سکیور ماحول میں رکھا جائے گا۔