ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن منصوبہ،معاوضہ سے محروم کمپنی عدالت پہنچ گئی

اورنج لائن منصوبہ،معاوضہ سے محروم کمپنی عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : اورنج لائن  ٹرین چل پڑی، تعمیراتی کمپنی چار سال گزرنے کے باوجود   معاوضہ سے محروم ۔ اورنج لائن کے تعمیراتی کام کا معاوضہ نہ دینے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرتمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔


اورنج لائن  ٹرین کے تعمیراتی کام کا معاوضہ نہ دینے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے مقدمہ کی سماعت  ایم ایس میاں وقاص انجینئرز اینڈ برادرز کی  درخواست پر کی۔درخواست میں چیف سیکرٹری ، ایم  ڈی  واسا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو پروجیکٹ فیز ٹو میں تعمیراتی کام کیلئے درخواست دی ۔ڈائریکٹر پروکیورمنٹ واسا نے 16 اکتوبر 2015 کو کوالیفائی قرار دے دیا۔ اورنج لائن ٹرین کا کام دوہزارسولہ میں مکمل کر لیا گیاتھالیکن چار سال گزرنے کے باوجود کمپنی ابھی تک معاوضے نہیں مل سکا ۔

چار سال گزرنے کے باوجودتعمیراتی کاموں پر خرچ کی گئی رقم جو کہ چار کروڑ نواسی لاکھ سے زائد ہے ادا نہیں کی جارہی ۔ درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ افسران کو اورنج لائن منصوبے کے ترقیاتی کام کا معاوضہ ادا کرنے کا سختی سے حکم دے ۔مزید استدعا کی گئی کہ عدالت گزشتہ چارسالوں سے ترقیاتی کام کا معاوضہ بینک کے منافع کے مطابق ادا کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer