شنیرا اکرم کا شادی سے متعلق عوام کو اہم مشورہ

شنیرا اکرم کا شادی سے متعلق عوام کو اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی  اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کورونا لہر میں شدت آنے پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لوگوں کو تقریبات طویل نہیں رکھنی چاہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان،آل راؤنڈر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کورونا وائرس کی لہر میں تیزی اور اس دوران شادیوں کی تقریبات پر تشویش کا اظہار کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ایسی تقریبات کو طویل کی بجائےمختصر رکھا جائے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہناتھا کہ میں سمجھتی ہوں شادی ایک خوشی کا دن ہے،لیکن بدقسمتی سے اس وقت ہمیں ایک بڑی سنگین صورت حال کاسامنا ہے،نہ صرف یہ غیر محفوظ ہے بلکہ یہ ان لوگوں کے لئے ناقابل یقین حد تک حساس  ہے جنہوں نے اپنی ملازمتیں ، معاش اور اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ شنیرا اکرم کا مزید کہناتھا کہ بہتر ہوگا کہ اس رقم کو جوڑے کے مستقبل کے لئے استعمال کریں۔

اپنی شادی کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ  وسیم اکرم سے ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔لوگوں کو نصحت کرتے ہوئے شنیرا اکرم تقریبات کو مختصر رکھیں، زندگیاں بچائیں اور پیسہ بھی، میں وعدہ کرتی ہوں کہ لوگ سمجھیں گے۔میری شادی کی تقریب بڑی نہیں تھی، یہ ٹھیک ہے، ہم بچ گئے، آپ بھی بچ جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer