دکاندار کا خاتون سمیت دو افراد پر تشدد

دکاندار کا خاتون سمیت دو افراد پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) غازی آباد میں دکاندارسےشہری کے تکرار پر جھگڑا ہونے پربوتلیں چل گئیں، دکاندار نے خریدار خاتون سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون فرح بی بی کے مطابق ملزمان نے سر اور منہ پر شیشے کی بوتلیں ماریں جس سے خاتون اور ہمراہ شخص شدید زخمی ہو گیا ۔متاثرین کے مطابق ملزمان گھر کے دروازے پرآکربھی دھمکیاں دیتے رہے،متاثرین کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا،اور پولیس میڈیکل رپورٹ بھی نہیں دے رہی۔ دوسری جانب ایس ایچ او غازی آباد کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے' ویمن سیفٹی' ایپ کا اجراء کیا،خواتین کہیں بھی خود کو غیر محسوس تصور کریں تو ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہناتھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ سے ہنگامی صورتحال میں ورکنگ لیڈیز اور گھریلو خواتین دونوں باآسانی مستفید ہوسکتی ہیں۔

 آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ   خواتین اپنے موبائل فونز میں ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو ایپ پر رجسٹر کریں۔ ویمن سیفٹی ایپ سے صرف ایک کلک پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو، ہائی وے پولیس اور موٹر وے پولیس سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ویمن سیفٹی ایپ سے خواتین کسی بھی جگہ جانے سے پہلے لوکیشن ریویو کے ذریعے اس کا جائزہ معلوم کرسکتی ہیں۔ خواتین کسی خاص جگہ کے بارے میں محفوظ، جزوی طور پر محفوظ اورغیرمحفوظ ہونے کا فیڈ بیک بھی دی سکتی ہیں۔ پنجاب پولیس کے نمائندے سے لائیو چیٹ کے لئے  کیلئے براہ راست گفتگوکا آپشن بھی ایپ میں موجود ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer