زین مدنی : گلوکار علی ظفر نے اپنی نئی البم “شدّت” کی میوزک ویڈیو جاری کر دی۔
البم “شدّت” میں علی ظفر کی دو ہزار دو کی تھیسس پینٹنگ کو اے آئی سنیماٹک انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ میوزک ویڈیو میں محبت، یادیں اور جدائی کے جذبات کو منفرد اور خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔
“شدّت” کی ہدایت کاری فواز ریحان اور عیلہ آصف نے کی ہے، جبکہ ویڈیو اے آئی ورچوئل پروڈکشن کے ذریعے تیار کی گئی۔
شائقین اور ناقدین کی جانب سے “شدّت” کو فائن آرٹ، سنیما، موسیقی اور اے آئی ٹیکنالوجی کا خوبصورت امتزاج قرار دیا جا رہا۔