ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے سکول اور یونیورسٹیاں پیر سے معمول کے مطابق اِن پرسن تعلیم کا سلسلہ بحال کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایران سے بار بار حملوں کے خوف سے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم عملاً بند کر دی گئی تھی اور سٹوڈنٹس "آن لائن " تعلیم سے گزارا کر رہے تھے۔
امارات کی تعلیم کی وزارت نے متحدہ عرب امارات میں کلاس رومز میں سٹوڈنٹس کی پیر کے روز سے واپسی کی تصدیق کی ہے۔
وزارت تعلیم نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں تمام سٹوڈنٹس، ٹیچرز اور انتظامی عملے کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی نرسریوں میں بچوں کے لئے کلاس رومز میں اِن پرسن لرننگ کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پیر 11 مئی سے لاگو ہوگا۔
وزارت تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد کیا گیا تاکہ تعلیمی عمل اور تعلیمی جائزوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔