سٹی 42: مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار دفاعی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کیا۔
دفاعی نمائش میں پاک فوج، پولیس اور دیگر سول اداروں کی جانب سے معلوماتی اور نمائشی اسٹالز لگائے گئے جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے۔
نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔