حاشیر احسان: گلگت بلتستان الیکشن حکام نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 میں ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کر دی۔
جاری فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 27 امیدواروں میں سے 19 کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 8 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے 4، پاکستان پیپلز پارٹی کے 3، مجلس وحدت المسلمین کے ایک امیدوار کے کاغذات منظور کیے گئے۔
اسی طرح اسلامی تحریک پاکستان کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 3، جمعیت علمائے اسلام کے ایک جبکہ گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے ایک، ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
ن لیگ کے صاحب خان، اورنگزیب خان ایڈووکیٹ، عطا الرحمن ایڈووکیٹ اور سلطان محمد ایڈووکیٹ کے کاغذات درست قرار دیے گئے پیپلز پارٹی کے محمد شریف، علی مدد شیر اور مومن جان کے کاغذات منظور جبکہ امیدوار نیاز علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
اسلامی تحریک پاکستان کے محمد یوسف، شاہد حسین، سید محمد باقر، وزیر اعجاز حسین اور محمد شبیر کے کاغذات منظور ہوئے جبکہ سید اکبر شاہ، شیرزاد اور احمد حسین ترابی کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے محمد علی، مولانا فضل رحیم اور حضرات خان کے کاغذات منظور کیے گئے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے محمد سعید، جی بی ڈیموکریٹک پارٹی کے قائم علی شاہ اور پاکستان مسلم لیگ کے غضنفر اکرم خان کے کاغذات بھی درست قرار پائے۔
پاکستان مسلم لیگ کے محمد شریف اور عمران شاہ جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے بشیر احمد اور اجلال حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔