ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی تامل اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو200 یونٹ مفت بجلی دینے کا حکم

بھارتی تامل اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو200 یونٹ مفت بجلی دینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی اداکار سی جوزف وجے نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد گھریلو صارفین کو بجلی کے 200 یونٹ تک مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  جوزف وجے چندرشیکھر کی پارٹی تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔

  نئے وزیراعلیٰ نے ریاست میں خواتین کے تحفظ کے لیے سپیشل فورس بنانے اور انسداد منشیات کے حکم نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

 حلف اٹھانے کے بعد چنئی میں جواہر لال نہرو سٹیڈیم میں پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حقیقی سکیولرازم اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم حکومت کا ایک نیا دور اب شروع ہوا ہے، انہوں نے کانگریس، وی سی کے، آئی یو ایم ایل اور بائیں بازو کی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت بنانے کے لیے ان کی پارٹی کی حمایت کی۔

 جوزف وجے نے خصوصی طور پر جین زی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی وجہ سے ہے کہ TVK جیت گئی کیونکہ انہوں نے اپنے خاندان والوں کو اس پارٹی کو ووٹ دینے پر قائل کیا، میں کسی شاہی گھرانے سے نہیں آیا، میں نے غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھا ہے، لوگوں نے میرا مذاق اڑایا مگر آپ نے مجھے اپنے دل میں جگہ دی، جس پر میں شکرگزار ہوں۔

 انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل آپ جیسا ہوں اور آپ میں سے ہی ایک ہوں، میں کوئی فرشتہ نہیں بلکہ عام آدمی ہوں۔