ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

“معرکۂ حق بنیان المرصوص”: مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کل منعقد ہوگی

“معرکۂ حق بنیان المرصوص”: مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کل منعقد ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : “معرکۂ حق بنیان المرصوص” کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی تقریب کل گیارہ مئی کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں منعقد ہوگی.

تقریب کا اہتمام مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے صدر رفاقت ڈوگر کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ جس  میں وکلاء برادری کی جانب سے افواجِ پاکستان کی خدمات، قربانیوں اور ملکی سلامتی کے لیے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ اس موقع پر اظہارِ یکجہتی کے طور پر خصوصی کیک بھی کاٹا جائے گا۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں محمد ناصر چوہان، خالد نواز گھمن اور شہزاد اسماعیل سمیت سیاسی و قانونی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ سینئر وکلاء سید منظور گیلانی، میاں محمود عالم، چوہدری عباس سندھو اور دیگر وکلاء بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم رفاقت ڈوگر کے مطابق تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ اعتماد اور ملکی استحکام کے لیے اتحاد و اتفاق کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔

تقریب کے دوران مقررین افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ خدمات اور قومی سلامتی کے لیے کردار پر اظہارِ خیال بھی کریں گے۔