ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، کسٹمز افسران کی بیرون ملک تعیناتی کا عمل شروع

ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، کسٹمز افسران کی بیرون ملک تعیناتی کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کو کمیونٹی ویلفیئر کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 13 افسران کو تحریری امتحان اور انٹرویو میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ان افسران کو تحریری امتحان کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، جو وزارتِ سمندر پار پاکستانی کی مقررہ شرائط پوری کرنے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے 2 افسران اور گریڈ 18 کے 11 افسران کو اتاشی (Attaché) کے عہدوں کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ جاری کردہ این او سی کو سپیئر ایبلیٹی سرٹیفکیٹ تصور نہیں کیا جائے گا، جبکہ حتمی سلیکشن کے بعد الگ سے سپیئر ایبلیٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کمیونٹی ویلفیئر افسران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور سفارتی مشنز میں ان کی تعیناتی کیلئے افسران کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔