ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں تیز

پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریاں تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاریوں کا عمل تیز کر دیا ہے جبکہ متعدد سرکاری محکموں نے ابتدائی بجٹ تجاویز مرتب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو 25 مئی تک بجٹ تجاویز اور اخراجات کی تفصیلات محکمہ خزانہ پنجاب کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ترقیاتی بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لی ہیں۔

اس کے علاوہ بورڈ آف ریونیو پنجاب، لاہور ہائی کورٹ اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سفارشات مرتب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب نے تمام سرکاری اداروں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

نئے مالی سال کے محاصل اور ممکنہ نئے ٹیکسز سے متعلق پالیسی کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ بجٹ تجاویز پر مشاورت جاری ہے اور آئندہ چند روز میں بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی پنجاب، پی آئی ٹی بی، ہوم، لاء، پبلک پراسیکیوشن، لائیوسٹاک اور محکمہ ایکسائز سمیت مختلف اداروں کو بھی مراسلے ارسال کیے گئے ہیں۔

حکام نے سرکاری محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔