ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ‘‘آپریشن بنیان المرصوص پر شاہد آفرید ی کا پیغام

’’یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ‘‘آپریشن بنیان المرصوص پر شاہد آفرید ی کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللّٰہ اسے پسند کرتا ہے۔

 اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔