ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گیس کی طویل بندش، شہری سراپا احتجاج

لاہور: گیس کی طویل بندش، شہری سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ بلاک 8 میں کئی روز سے گیس کی بندش کے باعث مشکلات سے تنگ آکر علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں شدید نعرے بازی کی گئی۔

ٹاؤن شپ بلاک 8  کے اہل علاقہ کے مطابق گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھریلو نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گیس کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور فوری گیس بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب گیس کی بلوں کی ادائیگی اور ساتھ 500 روپے کلو ایل پی جی خرید کر گزارا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں مہنگی ایل پی جی استعمال کرنا ممکن نہیں جبکہ متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے حکام سے فوری نوٹس لے کر گیس سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔