ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ فروشوں کی من مانی،شہری مہنگائی سے پریشان

دودھ فروشوں کی من مانی،شہری مہنگائی سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان: شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد ممکن نہ ہو سکا، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں یہ اشیاء مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم یہ اوپن مارکیٹ میں 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر 240 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دودھ فروشوں کی من مانی قیمتوں کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور روزمرہ ضروریات متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں پرائس کنٹرول پالیسی غیر مؤثر دکھائی دے رہی ہے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ اور دہی کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔