ویب ڈیسک: کراچی میں ایک اور واردات نے شہریوں کے تحفظ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا، جہاں مسلح افراد نے دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی کارروائی انجام دی۔
کراچی کے علاقے قائدآباد میں 6 مسلح ڈاکوؤں نے 3 بیوپاریوں کو نشانہ بناتے ہوئے 45 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بیوپاری اپنے دو کزنز کے ہمراہ مویشی خریدنے جا رہا تھا کہ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔