ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کو دندانِ شکن جواب، لاہور میں جشن کا اہتمام

بھارت کو دندانِ شکن جواب، لاہور میں جشن کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب اور سیز فائر پر آج لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے، شہر کی فضا ’’پاکستان زندہ آباد ، پاک فوج زندہ آباد ‘‘ کے بلند نعروں سے گونج اُٹھی ہے ۔

صدرلاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم کی جانب سے جشن کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مہر اکرم عرف کالا پہلوان کے اکھاڑے میں پہلوانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، ساتھ ہی ڈھول کی تھاپ پر پہلوانوں نے پاکستان کی فتح کا جشن منایا ۔ 

وقاص پہلوان،سوناچاندی پہلوان، طاہربھبا پہلوان، صابر پہلوان،سلیم پہلوان،ججو گجر پہلوان سمیت دیگر اس موقع پر موجودتھے۔ 

مہر اکرم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ایسا دھوبی پٹکا مارا کہ بھارت چاروں شانے چت ہوگیا، آرمی چیف اورپوری فوج کومبارکباددیتاہوں ۔ 

تاجربرادری کا بڑا جشن

افواج پاکستان کی دس گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کرنے اور بھارت کو دندانِ شکن جواب دینے پر ہال روڈ کی تاجر برادری نے بڑے جشن کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر تاجربرادری کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ 

صدرہال روڈ بابرمحمود نے تاجروں کی کثیرتعدادسےخطاب بھی کیا ۔ 

لاہور کی عوام کا جوش

سیز فائر و پاکستان کی فتح مبین، دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر لاہور کی عوام نے فتح کا پرجوش جشن منا رہی ہے ، کہنا ہے کہ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

لاہور کی عوام نے کہا کہ تمام مسیحی اقلیتی برادری پاکستان کے ساتھ مکمل طور پہ کھڑی ہے ۔ 

 کریم بلاک مارکیٹ کے تاجر اور شہریوں کا جشن

بھارتی جارحیت کےخلاف افواج پاکستان کی کامیاب جوابی کارروائی پر کریم بلاک مارکیٹ کے تاجر اور شہریوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے ۔ کریم بلاک مارکیٹ میں پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ 
شہریوں کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے، افواجِ پاکستان کی جوابی کارروائیوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔ 

آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کا شاندار فتح پر اظہارِ تشکر

مرکزی صدر وسیم علی کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی جرات اور بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کی جرات اور بہادری نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم غیور قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے ہم پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا  ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کوبین الاقوامی اور سفارتی سطح پر زلت کا سامنا کرنا پڑا  ۔ 

مٹھائیاں تقسیم 

پاکستان کی بھارت سے تاریخی فتح پر سرپرست تاجر یونین گڑھی شاہو حافظ عثمان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ سرپرست مغلپورہ بازار یونین سیٹھ شہزاد رشید ،تاجر رہنما حافظ فائق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

شہریوں کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ 

سرپرست تاجر یونین گڑھی شاہوحافظ عثمان کا کہنا ہے کہ تاریخی مارکہ جیتنے پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے، ہماری افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر پچھاڑا ہے۔