سٹی 42 : بنوں میں ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے بنوں کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔
فتح ریلی کے شرکاء نے مودی ، انڈیا مردہ بعد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم و دیگر انتظامی افسران، تاجر برادری، علمائے کرام فتح ریلی میں شریک ہوئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
فتح ریلی پریڈی گیٹ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔